قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ وَقْتِ قِيَامِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ اللَّيْلِ)

حکم : صحیح 

1320. - حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ السَّكْسَكِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ كَعْبٍ الْأَسْلَمِيَّ، يَقُولُ: كُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آتِيهِ بِوَضُوئِهِ وَبِحَاجَتِهِ، فَقَالَ: >سَلْنِي<، فَقُلْتُ: مُرَافَقَتَكَ فِي الْجَنَّةِ، قَالَ: >أَوَ غَيْرَ ذَلِكَ؟<، قُلْتُ: هُوَ ذَاكَ! قَال:َ >فَأَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ<.

مترجم:

1320.

سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رات گزارتا تھا، آپ ﷺ کو وضو کا پانی اور دیگر ضروریات پیش کرتا تھا۔ (ایک بار) آپ ﷺ نے فرمایا: ”مانگو!“ میں نے عرض کیا جنت میں آپ کی رفاقت (کا سائل ہوں۔) فرمایا: ”کوئی دوسری چیز؟“ میں نے عرض کیا: بس یہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تو اپنے اس مطلب کے لیے کثرت سجود سے میری مدد کر۔“