تشریح:
یعنی تاخیر سے بے چین ہوجائے۔ یا ویسے ہی مایوسی کا اظہار کرنے لگے۔ اور یہ دونوں ہی صورتیں مذموم ہیں۔ خیال رہے کہ قبولیت کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔ لہذا بندے کو ہمیشہ مانگتے رہنا چاہیے۔ بے چین نہیں ہونا چاہیے۔ کہا جاتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام کی فرعون کے لئے بددعا چالیس سال بعد قبول ہوئی تھی۔ اور مایوسی(قنوط ویاس) کافروں کی صفت ہے۔ نیز قبولیت دعا کی کئی صورتیں ہوتی ہیں۔
1۔عین مطلوب کا بروقت مل جانا۔
2۔ تاخیر سے ملنا۔جس میں کوئی نہ کوئی حکمت پوشیدہ ہوتی ہے۔
3۔ بعض اوقات عین مطلوب تو نہیں دیا جاتا مگر اس کے بدلے کوئی اور شر دور کیا جاتا ہے۔ یا فائدہ پہنچا دیا جاتا ہے۔
4۔ یا اس کی دعا کو آخرت کےلئے زخیرہ کردیا جاتا ہے۔جب کہ انسان از حد محتاج ہوگا۔ (عون المعبود) کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ ایک نافرمان اور عاصی قسم کا آدمی دعا کرتا ہے تو اس کا مطلوب اسے بڑی جلدی مل جاتا ہے۔مگر صالح انسان مانگتا رہتا ہے۔ اور اسے نہیں دیا جاتا۔ اس کی حقیقی حکمت تو اللہ ہی جانےمگر بعض بزرگوں کے چونکہ دست دعا بلند کرنا اور اے اللہ !اے اللہ ! پکارنا بذاتہ عبادت اور محبوب عمل ہے۔اور اللہ عزوجل کو اچھا لگتا ہے۔کہ یہ بندہ اس کی چو ھٹ پر بیٹھا رہے۔اس لئے اس کا مطلوب اس کو نہیں دیا جاتا۔بلکہ اس کے درجات بلند کیے جاتے اور بعض دوسری نعمتیں دی جاتی ہیں۔ جب کہ دوسرا عاصی انسان اللہ کا مبغوض ہوتا ہے۔اور اللہ کو اس کے دربار میں حاضری پسند نہیں ہوتی۔تو جونہی وہ کوئی طلب پیش کرتا ہے۔ تو اللہ کی مشیت ہوتی ہے۔تو فورا ً اسے دے دی جاتی ہے۔نتیجتاً وہ اپنا مطلوب پاکر پھر سے اللہ سے غافل ہوجاتا ہے۔اسی طرح سے وہ تقرب الی اللہ اور اجر وثواب سے محروم کردیا جاتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔ونسال اللہ العافیۃ۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين. وقد اخرجاه. وصححه الترمذي وابن حبان (971) . إسناده: حدثنا القعنبي عن مالك عن ابن شهاب عن أبي عبيد عن أبي هريرة.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين؛ وقد أخرجاه كما يأتي. والحديث في الموطأ (1/213/29) . وعنه البخا ري (11/119) ، ومسلم (8/87) ، والترمذي (2/244) - وقال: حسن صحيح -، والطحاوي في الشكل (1/384) ، وابن حبان (971) ، وأحمد (2/487) ، والطبراني في الدعاء (2/89) كلهم عن مالك... به. وله طريق ثانية عن أبي هريرة: عند مسلم، و أدب البخاري (655) ، وابن حبان (972) ، والطبراني في الدعاْ (2/818/82) . وثالثة: عند الطحاوي. ورابعة: عند البخاري في الأدب (711) .