قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ)

حکم : صحیح 

1574. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ عَفَوْتُ عَنْ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ فَهَاتُوا صَدَقَةَ الرِّقَةِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمًا وَلَيْسَ فِي تِسْعِينَ وَمِائَةٍ شَيْءٌ فَإِذَا بَلَغَتْ مِائَتَيْنِ فَفِيهَا خَمْسَةُ دَرَاهِمَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ كَمَا قَالَ أَبُو عَوَانَةَ وَرَوَاهُ شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَى حَدِيثَ النُّفَيْلِيِّ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ وَغَيْرُهُمَا عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَلِيٍّ لَمْ يَرْفَعُوهُ أَوْقَفُوهُ عَلَى عَلِيٍّ

مترجم:

1574.

سیدنا علی ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے (تم سے) گھوڑے اور غلام کی زکوٰۃ معاف کر دی ہے۔ سو تم چاندی کی زکوٰۃ لاؤ، ہر چالیس درہم میں ایک درہم اور ایک سو نوے درہم میں کوئی زکوٰۃ نہیں۔ جب دو سو ہو جائیں تو ان میں پانچ درہم ہیں۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں، اس حدیث کو اعمش نے ابواسحٰق سے روایت کیا ہے جیسے کہ ابوعوانہ نے کہا ہے، نیز شیبان ابومعاویہ اور ابراہیم بن طہمان نے ابواسحاق سے، انہوں نے حارث سے، انہوں نے سیدنا علی ؓ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا، عبداللہ بن محمد نفیلی کی حدیث شعبہ اور سفیان وغیرہ نے ابواسحٰق سے، انہوں نے عاصم سے، انہوں نے سیدنا علی ؓ سے روایت کی ہے مگر مرفوع نہیں کیا ہے بلکہ سیدنا علی ؓ پر موقوف کیا ہے۔