قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ مَا لَا يَجُوزُ مِنْ الثَّمَرَةِ فِي الصَّدَقَةِ)

حکم : صحیح (الألباني)

1607. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجُعْرُورِ وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ أَنْ يُؤْخَذَا فِي الصَّدَقَةِ قَالَ الزُّهْرِيُّ لَوْنَيْنِ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَسْنَدَهُ أَيْضًا أَبُو الْوَلِيدِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ

سنن ابو داؤد:

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: صدقے اور زکوٰۃ میں ردی قسم کے پھل دینا ناجائز ہے)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

1607.

جناب ابوامامہ بن سہل اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا تھا کہ «جعرور» اور «لون الحبيق» قسم کی (ردی) کھجوریں صدقے میں قبول کی جائیں۔ امام زہری ؓ نے وضاحت کی کہ یہ مدینے کی کھجوروں کی دو قسموں کے نام ہیں۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس کو ابوالولید نے بھی بواسطہ سلیمان بن کثیر امام زہری سے مسند ذکر کیا ہے۔