قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ مَا يَذْكُرُ الْإِمَامُ فِي خُطْبَتِهِ بِمِنًى)

حکم : صحیح 

1957. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ التَّيْمِيِّ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِمِنًى فَفُتِحَتْ أَسْمَاعُنَا حَتَّى كُنَّا نَسْمَعُ مَا يَقُولُ وَنَحْنُ فِي مَنَازِلِنَا فَطَفِقَ يُعَلِّمُهُمْ مَنَاسِكَهُمْ حَتَّى بَلَغَ الْجِمَارَ فَوَضَعَ أُصْبُعَيْهِ السَّبَّابَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ بِحَصَى الْخَذْفِ ثُمَّ أَمَرَ الْمُهَاجِرِينَ فَنَزَلُوا فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ وَأَمَرَ الْأَنْصَارَ فَنَزَلُوا مِنْ وَرَاءِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ نَزَلَ النَّاسَ بَعْدَ ذَلِكَ

مترجم:

1957.

سیدنا عبدالرحمٰن بن معاذ تیمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا جبکہ ہم منیٰ میں تھے۔ پس (اﷲ تبارک و تعالیٰ نے) ہمارے کان کھول دیے، ہم اپنے اپنے پڑاؤ پر تھے اور وہ سب کچھ سن رہے تھے جو آپ ﷺ فرما رہے تھے۔ آپ ہمیں اعمال حج کی تعلیم فرما رہے تھے حتیٰ کہ جمرات تک پہنچ گئے، تو آپ نے اپنی شہادت کی انگلیاں (اپنے کانوں میں) رکھیں اور فرمایا: ”چھوٹی چھوٹی کنکریاں مارو۔“  آپ نے مہاجرین کو حکم دیا تو وہ مسجد (خیف) کے آگے کی طرف اترے۔ اور انصار کو حکم دیا تو وہ مسجد سے پیچھے کی طرف اترے۔ پھر دوسرے لوگ ان کے بعد اترے۔