قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ)

حکم : صحیح 

1979. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ

مترجم:

1979.

سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔“ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور کتروانے والوں کے لیے بھی (دعا فرمائیں)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں پر رحم فرما۔‘‘ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور کتروانے والوں کے لیے بھی، تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں پر بھی (رحم فرما)۔“