قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ فِي خُطْبَةِ النِّكَاحِ)

حکم : ضعیف (الألباني)

2120.  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْعَلَاءِ ابْنَ أَخِي شُعَيْبٍ الرَّازِيِّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، قَالَ: خَطَبْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَامَةَ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَأَنْكَحَنِي مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَشَهَّدَ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: خطبہ نکاح کے احکام و مسائل)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2120.

اسمعیل بن ابراہیم، بنو سلیم کے ایک شخص روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے امامہ بنت عبدالمطلب کا رشتہ طلب کیا تو آپ ﷺ نے اس کا مجھ سے نکاح کر دیا اور خطبہ بھی نہ پڑھا۔ ہمیں ابوعیسیٰ نے بتایا کہ امام ابوداؤد ؓ سے پوچھا گیا: کیا یہ جائز ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، اس بارے میں نبی کریم ﷺ سے احادیث آتی ہیں۔