قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي تَعْظِيمِ الزِّنَا)

حکم : صحیح 

2310.  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ؟ قَالَ: >أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ<، قَالَ: فَقُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: >أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ مَخَافَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ<، قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: >أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ<، قَالَ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى تَصْدِيقَ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ}[الفرقان: 68] الْآيَةَ.

مترجم:

2310.

سیدنا عبداللہ بن مسعود‬ ؓ ک‬ہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تو اللہ کے ساتھ اس کا شریک بنائے حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے۔“ کہتے ہیں: میں نے کہا: پھر کون سا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تو اپنے بچے کو اس ڈر سے قتل کر دے کہ وہ تیرے ساتھ مل کر کھائے گا۔“ کہتے ہیں (میں نے کہا) پھر کون سا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تو اپنے ہمسائے کی بیوی سے بدکاری کرے۔“ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے نبی کریم ﷺ کے فرمان کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرمائی {لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ} ” ( رحمن کے بندے وہی ہیں ) جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہیں پکارتے اور نہ اللہ کی حرام کردہ کسی جان کو قتل کرتے ہیں مگر حق کے ساتھ اور نہ بدکاری کرتے ہیں ۔ “