تشریح:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل مبارک سے انسان کی زندگی کے تمام چھوٹے بڑے امور میں اللہ کا ذکر اور دعائیں منقول ہیں۔ ان کو اپنے عمل کا حصہ بنا لینے سے بندہ (ٱذْكُرُوا۟ ٱللَّهَ ذِكْرًۭا كَثِيرًۭا) (الاحزاب: 41) اللہ کا بہت زیادہ ذکر کیا کرو۔ کا مِصداق بن جاتا ہے، لہذا خود ساختہ دعاؤں سے بچنا چاہیے۔ روزہ افطار کرنے کی دعائیں اس باب میں آ گئی ہیں۔ قبولیت کے اس وقت میں انسان اپنی تمام طرح کی حاجات اللہ کے حضور پیش کرے تو سعادت ہے۔
(2) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا قبضہ (مٹھی بھر) سے زائد داڑھی کا کاٹنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل سے مؤید نہیں۔ یہ ان کا اپنا ذاتی فعل ہے جو حدیث رسول کے مقابلے میں حجت نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف (إعفاء اللحية) کا حکم نہیں دیا بلکہ اس کے ساتھ مخالفت مجوس کا حکم بھی دیا تھا۔ جبکہ اس وقت کے مجوسی داڑھیاں چھوٹی کراتے تھے ان میں منڈوانے کا رواج عام نہ تھا، جیسا کہ اس بات کو اکثر محدثین نے بیان کیا ہے۔ صاحب تحفة الاحوذی اس مسئلہ کی بابت لکھتے ہیں کہ بعض لوگ ابن عمر اور ابوہریرہ رضی اللہ عنھم کے آثار سے استدلال کرتے ہیں کہ قبضہ سے اوپر زائد داڑھی کاٹ دینی چاہیے یہ استدلال ضعیف اور کمزور ہے چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل شدہ مرفوع احادیث ان کی نفی کرتی ہیں۔ ان میں مطلق چھوڑنے کا حکم ہے۔ پس صریح اور مرفوع احادیث کے مقابلے میں ان آثار اور اقوال دے دلیل اخذ کرنا صحیح نہیں۔ پس سلامتی والا طریقہ انہی لوگوں کا ہے جو کہتے ہیں کہ ظاہر احادیث پر عمل کرتے ہوئے داڑھی کو بالکل چھوڑ دینا چاہیے اور اس کے طول و عرض سے کچھ بال لینا برا فعل ہے۔ (تحفة الأحوذي:4/11)
(3) اس میں روزہ افطار کرنے کی جو دعا منقول ہے، وہ صحیح ہے۔ اس کے مقابلے میں مشہور دعا (اللهم لك صمت...) سندا ضعیف ہے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده حسن، وكذا قال الدارقطني، وصححه الحاكم والذهبي) . إسناده: حدثنا عبد الله بن محمد بن يحيى: ثنا علي بن الحسن: أخبرني الحسين بن واقد: ثنا مروان- يعني: ابن سالم المقفع-.
قلت: وهذا إسناد حسن، رجاله ثقات؛ على كلام يسير في الحسين بن واقد وشيخه، تراه مع تخريجه في الإرواء (920) .