قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي الشَّهِيدِ يُشَفَّعُ)

حکم : صحیح 

2522. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ الذِّمَارِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي نِمْرَانُ بْنُ عُتْبَةَ الذِّمَارِيُّ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ وَنَحْنُ أَيْتَامٌ، فَقَالَتْ: أَبْشِرُوا, فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >يُشَفَّعُ الشَّهِيدُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ<. قَالَ أَبو دَاود: صَوَابُهُ رَبَاحُ بْنُ الْوَلِيدِ.

مترجم:

2522.

جناب نمران بن عتبہ ذماری بیان کرتے ہیں کہ ہم ام الدرداء (صغر) کے ہاں گئے اور ہم یتیم تھے تو انہوں نے کہا: تمہیں بشارت ہو! میں نے (اپنے شوہر) ابوالدرداء ؓ سے سنا، وہ کہتے تھے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شہید کی سفارش اپنے گھرانے کے ستر افراد کے حق میں قبول کی جائے گی۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس سند میں (ولید بن رباح الذماری صحیح نہیں بلکہ) رباح بن ولید صحیح ہے۔