تشریح:
1۔ گھوڑوں کو پالتے ہوئے پہلے انہیں کھلا پلا کر خوب موٹا تازہ کیا جاتا ہے۔ پھر ان کی خوراک میں بتدریج کمی کی جاتی ہے۔ اور کسی مکان میں بند رکھا جاتا ہے۔ اور ان پر کپڑا بھی ڈالتے ہیں۔ اس سے ان کو پسینہ آتا ہے حتی ٰ کہ ان کی زائد چربی وغیرہ ختم ہوجاتی ہے۔ اور اس طرح وہ بہت طاقت ور ہوجاتے ہیں۔ اور ان کا سانس بہت کم پھولتا ہے۔ اس عمل کو اضمار اور ایسے گھوڑوں کو مضمر کہتے ہیں۔ (پہلی میم پر پیش اور دوسری پر زبر کے ساتھ)
2۔ حدیث شریف میں ہے کہ حفیاء سے ثنیۃ الوداع کے درمیان پانچ چھ میل کا فاصلہ تھا۔ اور ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق کے درمیان ایک میل کا (صحیح البخاري، الجهاد والسیر، حدیث: 2868)
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين. وقد أخرجاه. وصححه الترمذي) . إسناده: حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبي عن مالك عن نافع عن عبد الله ابن عمر.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين. وقد أخرجاه من طريق مالك وغيره، وهو في الموطأ آخر كتاب الجهاد ، وقد خرجته في المصدر السابق (1501) .