تشریح:
1۔ کعب بن اشرف یہودی کا تعلق بنو نضیرسے تھا۔ وہ بڑا مال داراور شاعر تھا۔ اسے مسلمانوں سے سخت عداوت تھی۔ اور لوگوں کو رسول اللہ ﷺ اور مسلمانوں کے خلاف برانگیختہ کرتا رہتا تھا۔ اس نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر ان کا دفاع کرنے کی بجائے مکہ جا کر قریش کو جنگ کے لئے آمادہ کیا۔ اور عہد شکنی بھی کی۔
2۔ دشمن پر وار کرنے کےلئے بناوٹی طور پر کچھ ایسی باتیں بنانا جو بظاہر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہوں۔ وقتی طور پر جائز ہے۔ اور جنگ دھوکے (چال بازی) کا نام ہے۔