تشریح:
اس عظیم ترین مدح اور ثناء کے باوجود حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ معصوم عن الخطا نہیں ہیں۔ جہاں کہیں محسوس ہوا کہ ان کا قول وفعل قرآن وسنت کے مطابق نہیں ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے ان سے اختلاف کیا۔ غیر مشروط اتفاق اور اطاعت کے لائق صرف محمد ر سول اللہ صلی الله عليه وسلم ہیں۔