قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي الصَّائِغِ)

حکم : ضعیف 

3430. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ، قَالَ: قَطَعْتُ مِنْ أُذُنِ غُلَامٍ- أَوْ قُطِعَ مِنْ أُذُنِي- فَقَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ حَاجًّا، فَاجْتَمَعْنَا إِلَيْهِ، فَرَفَعَنَا إِلَى عُمَرَ ابْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ هَذَا قَدْ بَلَغَ الْقِصَاصَ، ادْعُوا لِي حَجَّامًا لِيَقْتَصَّ مِنْهُ، فَلَمَّا دُعِيَ الْحَجَّامُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >إِنِّي وَهَبْتُ لِخَالَتِي غُلَامًا، وَأَنَا أَرْجُو أَنْ يُبَارَكَ لَهَا فِيهِ، فَقُلْتُ لَهَا: لَا تُسَلِّمِيهِ حَجَّامًا، وَلَا صَائِغًا، وَلَا قَصَّابًا<. قَالَ أَبو دَاود: رَوَى عَبْدُ الْأَعْلَى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ ابْنُ مَاجِدَةَ رَجُلٌ مَنْ بَنِي سَهْمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.

مترجم:

3430.

جناب ابوماجدہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک لڑکے کا کان کاٹ لیا۔ یا میرے کان سے کچھ کاٹ لیا گیا تو سیدنا ابوبکر ؓ حج کرتے ہوئے ہمارے ہاں آئے۔ ہم ان کے ہاں جمع ہو گئے، تو انہوں نے ہمیں سیدنا عمر ؓ کی طرف بھیج دیا۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا: بلاشبہ اس میں قصاص ہے، حجام کو بلاؤ جو اس سے قصاص لے۔ جب حجام کو بلایا گیا تو سیدنا عمر ؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، فرماتے تھے: ”میں نے اپنی خالہ کو ایک غلام ہبہ کیا ہے، امید ہے کہ وہ اس کے لیے بابرکت ثابت ہو گا، اور میں نے اس سے کہا ہے کہ اسے کسی حجام، سنار یا قصاب کے حوالے نہ کرنا۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عبدالاعلیٰ نے ابن اسحٰق سے روایت میں کہا: ”ابن ماجدہ، بنو سہم کا فرد تھا اور اس نے سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے روایت کیا۔