تشریح:
آفات تین طرح کی ہوسکتی ہیں۔
1۔ جو فصل یا پھل کو کسی نہ کسی طرح قابل استعمال ہونے کے مرحلے پرلگتی ہیں۔ یہ قدرتی بیماریاں ہیں۔ جب فصل یا پھل اس مرحلے میں ہو تو اسے بیچنا منع ہے۔
2۔ پھل پکنے کے قریب ہوتا ہے تو بعض پھلوں (مثلا کھجور) کا رنگ بدلنے لگتا ہے۔ اس مرحلے پر درختوں پر لگے ہوئے پھل بیچنا جائز ہے۔ اب ان کو یا تو بارش ژالہ باری آندھی وغیرہ سے نقصان ہوگا۔ اور اس صورت میں پھل کسی نہ کسی طرح قابل استعمال ہوچکا ہوگا۔ اور مکمل تباہی سے بچائو ہوسکے گا۔
3۔ یا تیسری صورت ٹڈی دل آگ وغیرہ کی آفات کی ہے۔ اس صورت میں مکمل تباہی ہوگی۔ ایسی تباہی کی صورت میں مالک کا بھی فرض ہے۔ کہ تلافی میں شریک ہو۔