تشریح:
فائدہ: منصب قضا انتہائی ذمہ داری اور آزمائش کا منصب ہے۔ اس کا طالب اور حریص ہونے کی اس کے سوا کوئی وجہ نہیں ہوسکتی۔ کہ اس عہدے کا طلب گار یا اس سے مالی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ یا جاہ ومنصب کا خواہش مند ہے۔ یہ دونوں باتیں ایسی ہیں۔ جن کے سبب انسان اس عہدے کے لئے نا اہل ہوجاتا ہے۔ تاہم اگر یہ منصب کسی نہ چاہنے والے کے سپرد کردیا جائے۔اور وہ حق وانصاف پر ثابت قدم رہے تو اس بڑی عزیمت اور اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے۔