تشریح:
فائدہ: اسلام کا اصول شہادت ہر طرح کی صورت حال کےلئے فیصلے کا موثرذریعہ ہے۔ اگر مدعی کے پاس ایک گواہ ہے۔ تو دوسرے گواہ کی کمی پوری کرنے کےلئے وہ قسم کھائے گا اگر اس کے پاس کوئی گواہ نہیں۔ اور مدعی علیہ قسم نہیں کھانا چاہتا۔ تو قاضی دونوں کی رضا مندی سے صلح کرا سکتا ہے۔ اس صلح میں متنازع مال مال آدھا آدھا بھی تقسیم ہوسکتا ہے۔ اگر وہ صلح کےلئے تیار نہیں ہوتے تو قاضی یہ فیصلہ بھی کر سکتا ہے۔ کہ تم دونوں میں سے جو کوئی قسم کھائے گا مال اسی کا ہوگا۔ اگر پھر بھی دونوں قسم کھانے سے انکار کریں تو قرعہ ڈالا جائے گا۔ اور جس کا نام نکلے گا اسے قسم کھانی ہوگی یا پھر دستبرداری دینی ہوگی۔ حدیث3613 سے لے کر 3619 تک کی احادیث سے مندرجہ بالا تمام اصول واضح ہوجاتے ہیں۔ اسلام نے خصومات کے فیصلے کےلئے گواہی اور حلف ہی کو اساسی حیثیت دی ہے۔ کسی اور نظام قانون میں شہادت وحلف کے یہ تمام اصول بیان نہیں کئے گئے۔