تشریح:
فائدہ: اس باب میں تین روایتیں ہیں۔ جن میں غیرمسلم ذمیوں سے حلف اٹھانے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ یہ تینوں اپنی جگہ سندا ضعیف ہیں۔ لیکن ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بوجہ وجود شواہد کافی قوی ہوگئی ہیں۔ طریقہ یہ ہے کہ ہر ذمی غیرمسلم سے اس کے اپنے مذہب کے حوالے سے حلف لیا جائے۔ البتہ یہ ضروری ہے کہ مسلمانوں کی عدالت میں ان کے مذہب کی مصدقہ بنیاد ہی پر حلف لیاجائے۔ کیونکہ موسیٰ علیہ السلام پر تورات ااور عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل کے نزول کی قرآن نے تصدیق کی ہے اور ان دونوں کو اللہ کا سچا نبی تسلیم کیا ہے۔