قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ الثُّومِ)

حکم : صحیح 

3822. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ وَإِنَّهُ أُتِيَ بِبَدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ الْبُقُولِ فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنْ الْبُقُولِ فَقَالَ قَرِّبُوهَا إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ كَانَ مَعَهُ فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُنَاجِي قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ بِبَدْرٍ فَسَّرَهُ ابْنُ وَهْبٍ طَبَقٌ

مترجم:

3822.

سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے لہسن یا پیاز کھائی ہو وہ ہم سے الگ رہے یا فرمایا کہ ہماری مسجد سے الگ رہے اسے چاہیئے کہ اپنے گھر میں بیٹھا رہے۔“ (ایک بار) آپ ﷺ کے سامنے طباق پیش کیا گیا، اس میں کئی طرح کی سبزیاں تھیں۔ آپ ﷺ نے اس میں بو محسوس کی اور دریافت فرمایا تو جو سبزیاں اس میں تھیں سب بتائی گئیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اس شخص کے قریب کر دو۔“ (یعنی اس صحابی کے جو آپ ﷺ کے پاس تھا)۔ جب اس نے آپ ﷺ کو دیکھا (کہ آپ ﷺ نے نہیں کھایا) تو اس نے بھی اسے کھانا پسند نہ کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کھاؤ، کیونکہ میں (بہت قریب سے) اس سے بات کرتا ہوں جس سے تم نہیں کرتے۔“ احمد بن صالح نے لفظ «بدر» کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ابن وہب نے اس کا ترجمہ ”طبق“ (طباق) کیا ہے۔