تشریح:
(يَغُلَّ) فعل مضارع معلوم (مصدر غلول) کا ترجمعہ اوپرذکر ہواہے۔ جبکہ اس کی دوسری قراءت بصورت مضارع مجہول یعنی یا پرپیش اور غین پر زبر کے ساتھ ہے۔ اس قراءت میں اس کا ترجمعہ ہوگا: نبی کا یہ مقام نہیں کہ اس کی خیانت کی جائے۔ اگر اسے مصدر اغلال سے سمجھا جائے تو اس کا مفہوم ہوگا: نبی کا یہ مقام نہیں کہ اس کی طرف خیانت کی نسبت کی جائے۔