تشریح:
1: بلا ضرورت شرعی کسی مرد کو دوسرے مرد کا اور کسی عورت کو دوسری عورت کا ستر دیکھنا حرام ہے۔ اسی طرح کسی مرد کا اجنبی عورت کو یا کسی عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا اور بھی زیادہ حرام اور قبیح ہے۔
2: بلاضرورت دو مردوں یا دو عورتوں کا ایک کپڑے میں لیٹنا جائز نہیں، خواہ کپڑے بھی پہنے ہوئے ہوں، حتی کہ بچے جب دس سال کی عمر میں پہنچ جائیں تو انہیں علیحدہ لٹانے اور سلانے کا حکم ہے، بستر چارپائیاں کم ہوں تو ان کا ازالہ کیا جائے۔