تشریح:
امام ابو داؤد کا قول صحیح نہیں ہے، یہ روایت حسن اور بقول علامہ البانی ؒ صحیح ہے اور دیگر احادیث سے ثابت ہے کہ (لهو الحديث) سے مراد آلاتِ موسیقی ہیں، جنکی قطعاََ اجازت نہیں ہے۔ اور بالخصوص اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نام کو طبلے کی تھاپ پر بجانا ان کی انتہائی توہین ہے اور موسیقی کی تمام لغویات حرام ہیں سوائے دف کے۔