تشریح:
1۔ اس روایت کی سند میں اختلاف ہے۔اس کی وجہ سے بعض کے نذدیک ضعیف بعض کے نزدیک صحیح اور بعض کے نزدیک حسن ہے۔ واللہ اعلم۔
2۔ یہ ایک انتہائی عظیم جامع دعا ہے۔ اور یقینا اللہ عزوجل کے خاص فضل کے بغیر انسان کے لئے ناممکن ہے۔ کہ وہ ظاہری اور باطنی خیرات حاصل کرسکے۔ یا دوسروں سے بھلائی پائے یا ان کے شر سے محفوظ رہ سکے۔