قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَسْتَعِيذُ مِنْ الرَّجُلِ)

حکم : صحیح 

5109. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح، وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ الْمَعْنَى عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ<. وَقَالَ سَهْلٌ وَعُثْمَانُ: >وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ<، ثُمَّ اتَّفَقُوا >وَمَنْ آتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ<. قَالَ مُسَدَّدٌ وَعُثْمَانُ: >فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا, فَادْعُوا اللَّهَ لَهُ حَتَّى تَعْلَمُوا أَنْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ<.

مترجم:

5109.

سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کے واسطے سے امان مانگے، اسے امان دو۔ اور جو تم سے اللہ کے واسطے سے سوال کرے، اس کو دو۔“ سہل اور عثمان نے کہا: ”اور جو تمہاری دعوت کرے، اسے قبول کرو۔“ اور پھر یہ سب راوی متفق ہیں: ”اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے، اس کو اس کا بدلہ دو۔“ مسدد اور عثمان نے کہا: ”اگر بدلہ نہ پاؤ تو اس کے لیے اللہ سے دعا کرو حتیٰ کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے۔“