تشریح:
1۔ مجوسی اور دیگر اہل جاہلیت اپنے بڑے کا احترام اسی طرح کرتے تھی بلکہ اب تک ان کی یہی عادت ہے کہ بڑے کو احترام دینے کے لئے یہ لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں اور جب تک وہ خود نہ بیٹھ جائے یا بیٹھنے کا کہے نہیں، نہیں بیٹھتے ہیں۔ شرع اسلامی میں اس انداز سے احترام کا مطالبہ کرنا حرام ہے۔
2: ہاں اگر کوئی محبت سے ازخود کھڑا ہو جائے بالخصوص جب آگے بڑھ کر مصافحہ اور معانقہ کرنا ہو تو کوئی حرج نہیں، جیسے گزشتہ باب فی القیام، حدیث٥٢١٥ میں گزرا ہے۔