تشریح:
اس حدیث میں (وإذا رفع رأسه من السجود أيضا رفع يديه) ’’یعنی سجدوں میں رفع یدین۔،، کے الفاظ شاذ ہیں۔ جیسے کہ امام ابوداؤد � نے خود فرمایا ہے۔ نیز صحیح مسلم: حدیث: 390، سنن کبریٰ بیہقی: 672، معرفۃ السنن والآثار: 1؍ 543 اور مسند احمد: 4؍ 316 میں بھی یہ روایت آئی ہے۔ ان میں بھی یہ الفاظ نہیں ہیں۔ صحیح ابن حبان: 5؍ 173 (حدیث:1862) میں بھی بطریق عبدالوارث بن سعد عن محمد بن جحاوہ روایت بیان بیان ہوئی ہے اس میں بھی سجدوں کے درمیان رفع الیدین کا ذکر نہیں ہے۔