قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ فِي صَلَاةِ الْقَاعِدِ)

حکم : صحیح 

953.  حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَت:ْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ جَالِسًا قَطُّ، حَتَّى دَخَلَ فِي السِّنِّ، فَكَانَ يَجْلِسُ فِيهَا فَيَقْرَأُ، حَتَّى إِذَا بَقِيَ أَرْبَعُونَ أَوْ ثَلَاثُونَ آيَةً, قَامَ فَقَرَأَهَا، ثُمَّ سَجَدَ.

مترجم:

953.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ ب‬یان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو بڑھاپا آنے سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا کہ رات کی نماز میں آپ ﷺ نے بیٹھ کر قراءت کی ہو، مگر جب بوڑھے ہو گئے تو بیٹھ کر قراءت کیا کرتے تھے، حتیٰ کہ جب تیس یا چالیس آیتیں باقی رہ جاتیں تو انہیں کھڑے ہو کر پڑھتے، پھر سجدہ کرتے۔