قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فِي تَعْجِيلِ الزَّكَاةِ)

حکم : حسن

ترجمۃ الباب:

1624.   حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ حُجَيَّةَ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ الْعَبَّاسَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَعْجِيلِ صَدَقَتِهِ قَبْلَ أَنْ تَحِلَّ فَرَخَّصَ لَهُ فِي ذَلِكَ قَالَ مَرَّةً فَأَذِنَ لَهُ فِي ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَدِيثُ هُشَيْمٍ أَصَحُّ

سنن ابو داؤد:

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: زکوٰۃ جلدی دینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

1624.   سیدنا عباس ؓ نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا کہ کیا صدقہ (زکوٰۃ) لازم ہونے سے پہلے اسے ادا کیا جا سکتا ہے؟ تو آپ ﷺ نے انہیں اس کی رخصت دی۔ (راوی نے) ایک بار یوں روایت کیا «فأذن له في ذلك» امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں اس حدیث کو ہشیم نے منصور بن زاذان سے، انہوں نے حکم سے، انہوں نے حسن بن مسلم سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے اور ہشیم کی روایت زیادہ صحیح ہے۔