قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1650.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا عَلَى الصَّدَقَةِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ اصْحَبْنِي فَإِنَّكَ تُصِيبُ مِنْهَا قَالَ حَتَّى آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ فَأَتَاهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَإِنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ

سنن ابو داؤد:

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: بنی ہاشم کو صدقہ لینا دینا کیسا ہے ؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

1650.   ابن ابی رافع سیدنا ابورافع ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو صدقات کے لیے مقرر کیا، اس نے ابورافع سے کہا: میرے ساتھ چلو، تمہیں بھی اس سے حصہ ملے گا۔ اس نے کہا: پہلے میں نبی کریم ﷺ کے پاس سے ہو آؤں اور آپ ﷺ سے پوچھ لوں، چنانچہ وہ آپ ﷺ کی خدمت میں آیا اور آپ ﷺ سے پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”قوم کا مولیٰ (آزاد شدہ غلام) انہی میں سے ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے۔“