موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَنْقُدَهَا شَيْئًا)
حکم : ضعیف
2128 . حَدَّثَنَامُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ, قَالَتْ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُدْخِلَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، قَبْلَ أَنْ يُعْطِيَهَا شَيْئًا. قَالَ أَبو دَاود: وَخَيْثَمَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب: زفاف سے پہلے شوہر اپنی بیوی کو کوئی چیز ہدیہ دے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
2128. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ کسی عورت کو اس کے شوہر پر پیش نہ کروں جب تک کہ وہ اس کو کوئی چیز نہ دیدے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ خیثمہ (عبدالرحمٰن جعفی) نے سیدہ عائشہ ؓ سے نہیں سنا ہے۔