قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَجِدُهَا حُبْلَى)

حکم : ضعيف وحديث ابن جريج أتم

ترجمۃ الباب:

2132.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ... أَنَّ رَجُلًا, يُقَالُ لَهُ: بَصْرَةُ بْنُ أَكْثَمَ نَكَحَ امْرَأَةً فَذَكَرَ مَعْنَاهُ زَادَ: وَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا. وَحَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ أَتَمُّ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کوئی شادی کرے مگر عورت کو حاملہ پائے تو...؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2132.   یحییٰ بن ابی کثیر نے یزید بن نعیم سے انہوں نے سعید بن مسیب ؓ سے روایت کیا کہ ایک شخص نے، جسے بصرہ بن اکثم کہا جاتا تھا، ایک عورت سے نکاح کیا، اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا، اور اضافہ کیا کہ ان کے مابین تفریق کر دی۔ اور ابن جریج کی روایت زیادہ کامل ہے۔