قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي التَّقَنُّعِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4083.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ قَالَ الزُّهْرِيُّ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ فِي بَيْتِنَا فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ قَالَ قَائِلٌ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقْبِلًا مُتَقَنِّعًا فِي سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَأْتِينَا فِيهَا فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَ فَأُذِنَ لَهُ فَدَخَلَ

سنن ابو داؤد:

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: سر اور کچھ چہرہ ڈھانپنے ( ڈھاٹا باندھنے ) کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

4083.   ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ ب‬یان کرتی ہیں کہ (مکہ کے دنوں کا ذکر ہے کہ) عین دوپہر کے وقت ہم اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے سیدنا ابوبکر ؓ سے کہا: یہ سر اور چہرہ ڈھانپے (ڈھاٹا باندھے) رسول اللہ ﷺ تشریف لا رہے ہیں اور ایسے وقت میں آ رہے ہیں جو آپ کا معمول نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اندر آنے کی اجازت چاہی، آپ کو اجازت دی گئی تو آپ اندر آ گئے۔