قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الْفُرُشِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4145.   حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا قُلْتُ وَأَنَّى لَنَا الْأَنْمَاطُ قَالَ أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ لَكُمْ أَنْمَاطٌ

سنن ابو داؤد:

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: بستروں کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

4145.   سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تمہارے انماط (حاشیہ دار بستر یا ان کی چادریں) ہیں؟“ میں نے عرض کیا: ہمارے لیے انماط کہاں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تم انماط (خوبصورت نفیس حاشیہ دار بستر یا چادریں) حاصل کرو گے۔“