قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُحَارَبَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4367.   حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ وَقَتَادَةُ وَحُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ... ذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ، قَالَ أَنَسٌ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ أَحَدَهُمْ يَكْدِمُ الْأَرْضَ بِفِيهِ عَطَشًا, حَتَّى مَاتُوا.

سنن ابو داؤد:

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: ڈاکہ ، رہزنی اور لوٹ مار کا بیان

)
  باب تمہید

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

4367.   جناب ثابت، قتادہ اور حمید نے سیدنا انس ؓ سے یہ حدیث روایت کی، کہا الٹی طرف سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے۔ (حدیث کے) شروع میں کہا: وہ اونٹوں کو ہانک لے گئے اور اسلام سے مرتد ہو گئے۔ سیدنا انس ؓ فرماتے ہیں: میں نے ان میں سے ایک کو دیکھا کہ وہ پیاس کے مارے اپنے منہ سے زمین کو کاٹ رہا تھا حتیٰ کہ وہ (اسی حالت میں) مر گئے۔