تشریح:
1۔ ان احادیث میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اور امت کے افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔
2۔ الجماعة بمعنی اجتماع دراصل اسم مصدر ہے اور ایسی قوم کے لیے بو لاگیا ہے جو آپس میں ہر طرح اکھٹے اور مجتمع ہوں۔ اهل السنة والجماعة کا نام بھی اس معنی میں ہے کہ یہ لوگ کتاب و سنت پر مجتمع ہیں اور ان میں ایسا افتراق نہیں ہے کہ ایک دوسرے کو گمراہ قرار دیتے پھریں۔ شیخ جیلانی ؒ نے الجماعہ سے مراد جماعت صحابہ کے متبع لوگ بیان کیا ہے۔ کیونکہ صحابہ کے زمانے میں صرف اور صرف کتاب و سنت پر سب اکھٹے تھے۔ اہواء اور بدعات تو ایک طرف کسی فقہی مکتب فکر کا وجود بھی نہیں تھا۔
3۔ اهل السنة والجماعة وہی ایک فرقہ ہے جو بزبان رسالت نجات یافتہ ہے۔ جب لوگ تفرقے کے اسباب سے باز آجائیں تو ان میں اتفاق واتحاد آجاتا ہے اور پھر وہ الجماعة بنتے ہیں۔ تفرقہ کا بنیادی سبب اور سنت صحیحہ کو چھوڑ کر بدعات کی پیروی کرنا ہے۔