موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ فِي رَدِّ الْإِرْجَاءِ)
حکم : صحیح
4677 . حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو جَمْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ إِنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, أَمَرَهُمْ بِالْإِيمَانِ بِاللَّهِ، قَالَ: >أَتَدْرُونَ مَا الْإِيمَانُ بِاللَّهِ؟<، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: >شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامُ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ، وَأَنْ تُعْطُوا الْخُمْسَ مِنَ الْمَغْنَمِ<.
سنن ابو داؤد:
کتاب: سنتوں کا بیان
باب: مرجئہ کی تردید
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4677. ابوحمزہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے سنا، انہوں نے فرمایا: جب عبدالقیس کا وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے انہیں اﷲ پر ایمان لانے کا حکم دیا۔ آپ ﷺ نے ان سے پوچھا: ”کیا جانتے ہو اﷲ پر ایمان لانا کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: اﷲ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”صرف ایک اﷲ کے معبود حقیقی ہونے اور محمد کے رسول اﷲ ہونے کی گواہی دینا، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، رمضان کے روزے رکھنا اور یہ کہ تم مال غنیمت میں سے پانچواں حصہ ادا کرو۔“