Abu-Daud:
Model Behavior of the Prophet (Kitab Al-Sunnah)
(Chapter: Belief In Divine Decree)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
4691.
سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قدریہ (تقدیر کا انکار کرنے والے) اس امت کے مجوسی ہیں۔ اگر بیمار ہو جائیں تو ان کی عیادت کو مت جاؤ اور اگر مر جائیں تو جنازے میں شریک نہ ہو۔“
تشریح:
1: مجوسی دوالہوں کے قائل ہیں، ایک خالق خیر سے وہ یزواں کہتے ہیں اور دوسرا خالق شر جسے وہ اہرمن کا نام دیتے ہیں، اسی طرح تقدیر کے منکر خیرکو اللہ کی اور شر کو غیر اللہ کی خلق سمجھتے ہیں، حالانکہ خلق اور ایجاد میں اللہ عزوجل کا کوئی شریک وسہیم نہیں ہے، نہ کوئی اس پر غالب ہے، اس نے اپنی حکمت کے تحت شر اور شیطان کو پیدا کیا ہے اور انسان اللہ عزوجل کی مشیت اور ارادے کے معنی ہمیشہ رضامندی الگ الگ دوچیزیں ہیں۔ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ یقینامشیت الہی ہی سے ہوتا ہے، اس کے بغیر اچھا یا برا کوئی کام بھی نہیں ہوتا، لیکن یہ ضروری نہیں کہ اللہ تعالی کا پسندیدہ بھی ہو۔ اللہ تعالی کو تو صرف وہی کام پسند ہیں جن کے کرنے کااس نے حکم دیا ہے۔ باقی کام ناپسندیدہ ہیں گو ہوتے وہ بھی اس کی مشیت ہی سے ہیں۔ 2: اسلامی معاشرے میں شرعی اقدار کا تحفظ کرنے کےلئے ضروری ہے کہ ملحد اور بد عقیدہ کوگوں سے مقاطعہ کیا جائے تاکہ صاحب ایمان کی غیرت کا اظہار ہو اور انہیں مومنین سے جدا ہونے کا احساس رہے، مگر اہل علم پر لازم ہے کہ ان کے سامنے حق کا اظہار اور ان غلطیوں کی نشاندہی کریں۔ 3: بعض حضرات نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔
عربی لغت میں سنت طریق کو کہتے ہیں محدثین اور علمائے اصول کے نزدیک سنت سے مراد "رسول اللہ ﷺکے اقوال ،اعمال ،تقریرات اور جو کچھ آپ نے کرنے کا ارادہ فرمایا نیزوہ سب کچھ بھی شامل ہے جو آپ ؐ کی طرف سے (امت تک ) پہنچا "۔فتح الباری‘کتاب الاعتصام بالسنۃ
"كتاب السنةايك جامع باب ہے جس میں عقائد اوراعمال دونوں میں رسول ﷺکی پیروی کی اہمیت واضح کی گئی ہے ،رسول ﷺ اور خلفائے راشدین کے بعد واعمال میں جو بھی انحراف سامنے آیا تھا اس کی تفصیلات اور اس حوالے سےرسول ﷺکے اختیار کردی طریق کی وضاحت بیان کی گئی ہے اس کتاب کے موضوعات میں سنت اور اس پیروی ،دعوت الی السنۃ اور اس کا اجر ،امت کا اتفاق واتحاداور وہ فتنےجن سےیہ اتفاق انتشار میں بدلا شامل ہیں ، عقائد ونظریات میں جو انحراف آیااس کے اسباب کا بھی اچھی جائزہ لیا گیا اور منحرف نظریات کے معاملے میں صحیح عقائد کی وضاحت کی گئی ہے۔ یہ نظریاتی انحراف صحابہ کے درمیان تفصیل مسئلہ خلافت کے حوالے سے اختلاف ،حکمرانوں کی آمریت اور سرکشی سے پیدا ہوا اور آہستہ آہستہ ،فتنہ پردازوں نے ایمان ،تقدیر ،صفات باری تعالی ،حشر ونشر ،میزان،شفاعت ،جنت ،دوزخ حتی کہ قرآن کے حوالے سے لوگوں میں شکوک وشبہات پیداکرنے کی کوشش کی ۔
امام ابوداودؒ نے اپنی کتاب کے اس حصے میں ان تمام موضوعات کے حوالے سے صحیح عقائد اور رسول ﷺکی تعلیمات کو پیش کیا ۔ ان فتنوں کے استیصال کا کام محدثین ہی کا کارنامہ ہے ۔ محدثین کے علاوہ دوسر ے علما وقفہاء نے اس میدان میں اس انداز سے کام نہیں کیا بلکہ مختلف فقہی مکاتب فکر کے لوگ خصوصااپنی رائے اور عقل پر اعتماد کرنے والے حضرات خود ان کے فتنوں کا شکار ہو گئے
ابو داودکی "كتاب السنة "اور دیگر محدثین کے متعلقہ ابواب کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتاہے کہ جامعیت کے ساتھ محدثین نے ہر میدان میں کس طرح رہنمائی مہیاکی اور اہل یہود کے حملوں سے اسلام کا دفاع کیا ۔ انہوں نےمحض شرعی اور فقہی امور تک اپنی توجہ محدود نہیں رکھی بلکہ اسلام کے ہر پہلو اور دفاع عن الاسلام کے ہرمیدان میں کمر بستہ رہے ۔
تمہید باب
اللہ عزوجل کے اپنی مخلوق کے بارے میں تمام تر تفصیل اور جزوی ازلی علم کو "تقدیر "کہتے ہیں ۔ اس بنا پر کچھ لوگوں نے انسان کو مجبور محض سمجھا ہے اور تاریخ مذاہب میں جبریہ کہلاتے ہیں اور کچھ نے تقد یر کا انکارکرتے ہوئے انسان کو کلی مختار سمجھا ہے ،ایسے لوگوں کو قدریہ کہا جاتا ہے اور حقیقت اب دونوں کے بین بین ہے ۔ یعنی انسان مجبور محض ہے نہ مختار کل ،وہ اللہ کے علم اورفیصلوں سے باہر نہیں ۔ بندہ جو کچھ کرتا ہے اپنے اختیار سے کرتا ہے جو اللہ عزوجل کا دیا ہوا ہے ،اس سے نیکی صادرہو تو یہ اللہ کا فضل ہوتا ہے اس کاشکر ادا کیا جائے اور اس پر ثابت قدم رہا جائے اور اگر کوئی برائی ہو تو یہ بھی اللہ عزوجل کے ارادے اور مشیت کے بغیر نہیں ہوتی ،مگر یہ انسان کا اپنا فعل اور شیطان کا حملہ ہوتا ہے چاہیے کہ اس سے توبہ کی جائے اور باز رہا جائے ، یہ مسئلہ انتہائی اہم او ر نازک ہے ، اس کی تفصیلات کے لئے امام ابن ابی العزحنفی ؒ کی شرح عقیدہ طحاویہ اور امام ابن القیم ؒکی کتب کا تفصیل سے مطالعہ کرنا چاہیے ۔
سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قدریہ (تقدیر کا انکار کرنے والے) اس امت کے مجوسی ہیں۔ اگر بیمار ہو جائیں تو ان کی عیادت کو مت جاؤ اور اگر مر جائیں تو جنازے میں شریک نہ ہو۔“
حدیث حاشیہ:
1: مجوسی دوالہوں کے قائل ہیں، ایک خالق خیر سے وہ یزواں کہتے ہیں اور دوسرا خالق شر جسے وہ اہرمن کا نام دیتے ہیں، اسی طرح تقدیر کے منکر خیرکو اللہ کی اور شر کو غیر اللہ کی خلق سمجھتے ہیں، حالانکہ خلق اور ایجاد میں اللہ عزوجل کا کوئی شریک وسہیم نہیں ہے، نہ کوئی اس پر غالب ہے، اس نے اپنی حکمت کے تحت شر اور شیطان کو پیدا کیا ہے اور انسان اللہ عزوجل کی مشیت اور ارادے کے معنی ہمیشہ رضامندی الگ الگ دوچیزیں ہیں۔ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ یقینامشیت الہی ہی سے ہوتا ہے، اس کے بغیر اچھا یا برا کوئی کام بھی نہیں ہوتا، لیکن یہ ضروری نہیں کہ اللہ تعالی کا پسندیدہ بھی ہو۔ اللہ تعالی کو تو صرف وہی کام پسند ہیں جن کے کرنے کااس نے حکم دیا ہے۔ باقی کام ناپسندیدہ ہیں گو ہوتے وہ بھی اس کی مشیت ہی سے ہیں۔ 2: اسلامی معاشرے میں شرعی اقدار کا تحفظ کرنے کےلئے ضروری ہے کہ ملحد اور بد عقیدہ کوگوں سے مقاطعہ کیا جائے تاکہ صاحب ایمان کی غیرت کا اظہار ہو اور انہیں مومنین سے جدا ہونے کا احساس رہے، مگر اہل علم پر لازم ہے کہ ان کے سامنے حق کا اظہار اور ان غلطیوں کی نشاندہی کریں۔ 3: بعض حضرات نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”قدریہ (منکرین تقدیر) اس امت (محمدیہ) کے مجوس ہیں، اگر وہ بیمار پڑیں تو ان کی عیادت نہ کرو، اور اگر وہ مر جائیں تو ان کے جنازے میں شریک مت ہو۱؎۔“
حدیث حاشیہ:
۱؎: قدریہ ایک گمراہ فرقہ ہے جو تقدیر کا منکر ہے، اس کا عقیدہ ہے کہ انسان اپنے افعال کا خود خالق ہے، اس فرقہ کو مجوس سے اس لئے تشبیہ دی کہ مجوس دو خالق کے قائل ہیں، یعنی خالق شر و خالق خیر: خالق شر کو اہرمن اور خالق خیر کو یزداں کہتے ہیں، جبکہ اسلام کا عقیدہ یہ ہے کہ خالق صرف ایک ہے چنانچہ «هل من خالق غير الله» فرما کر قرآن نے دوسرے کسی خالق کی تردید فرما دی، انسان جو کچھ کرتا ہے اس کو اس کا اختیار اللہ ہی نے دیا ہے، اگر نیک عمل کرے گا تو ثواب پائے گا، بد کرے گا تو عذاب پائے گا، ہر فعل کا خالق اللہ ہی ہے، دوسرا کوئی نہیں، یہ مسئلہ نہایت معرکۃ الآراء ہے، عام آدمی کو اس کی ٹوہ میں نہیں پڑنا چاہئے، سلامتی کا راستہ یہی ہے کہ مسلمان تقدیر پر ایمان رکھے اور شیطان کے وسوسہ سے بچے، تقدیر کے منکروں سے ہمیشہ دور رہنا چاہئے ان سے میل جول بھی درست نہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Abdullah ibn Umar (RA) : The Prophet (ﷺ) said: The Qadariyyah are the Magians of this community. If they are ill, do not pay a sick visit to them, and if they die, do not attend their funerals.