Ibn-Majah:
The Book of the Sunnah
(Chapter: The Virtues Of Bilal)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
152.
حضرت سالم رحمہ اللہ سے روایت ہے کسی شاعر نے عبداللہ بن عمر ؓ کے بیٹے بلال ؓ کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہہ دیا: عبداللہ ؓ کے بیٹے بلال ہر بلال سے اچھے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا: تو جھوٹ کہتا ہے، نہیں، بلکہ اللہ کے رسول ﷺ کے بلال ؓ ہر بلال سے اچھے ہیں۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
158
٧
ترقيم دار الرّسالة العالمية (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار الرسالہ العالمیہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
152
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
152
تمہید کتاب
تمہید باب
٭ حضرت بلال بن رباح : نام و نسب: بلال بن رباح الحبشی آپ کی کنیت ابوعبدالکریم یا ابوعبداللہ ہے۔ آپ کی والدہ کا نام حمامہ ہے۔ آپ رسول اللہ ﷺکے مؤذن اور خزانچی تھے۔ مکہ کے بنو جمح کے غلام تھے۔ ابتدائے اسلام میں مسلمان ہو گئے اور مشرکین کے ظلم و ستم برداشت کیے۔ ابوجہل اور امیہ بن خلف نے طرح طرح کے ظلم آپ پر ڈھائے۔ انہیں شدید گرمی میں ریت پر لٹا کر سینے پر بھاری پتھر رکھ دیا جاتا یا آوارہ لڑکوں کے حوالے کر دیے جاتے اور وہ آپ کو جانوروں کی طرح گلیوں میں گھسیٹتے پھرتے۔ حضرت ابوبکر صدیق سے منظر دیکھا نا جاتا، لہذا بنو جمح کو منہ مانگی قیمت دے کر اللہ کی رضا کے لیے آزاد کر دیا۔ حضرت بلال 60 سال سے زائد عمر گزار کر اس دارفانی سے 20 ہجری میں شام کے علاقے میں فوت ہوئے۔ (اسد الغابۃ:415-418)
حضرت سالم رحمہ اللہ سے روایت ہے کسی شاعر نے عبداللہ بن عمر ؓ کے بیٹے بلال ؓ کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہہ دیا: عبداللہ ؓ کے بیٹے بلال ہر بلال سے اچھے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا: تو جھوٹ کہتا ہے، نہیں، بلکہ اللہ کے رسول ﷺ کے بلال ؓ ہر بلال سے اچھے ہیں۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
سالم سے روایت ہے کہ ایک شاعر نے بلال بن عبداللہ کی مدح سرائی کی، اور مصرعہ کہا: ” (بِلَالُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ خَيْرُ بِلَالٍ) بلال بن عبداللہ بلالوں میں سب سے بہتر ہیں“، تو ابن عمر ؓ نے کہا: تم غلط کہہ رہے ہو، ایسا نہیں ہے، بلکہ رسول اللہ ﷺ کے بلال بلالوں میں سب سے افضل اور بہتر ہیں ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : بلال بن عبداللہ سے مراد عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے صاحبزادے بلال ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Sálim that a poet praised Bilal (RA) bin ‘Abdullah and said: “BiIâl bin Abdullah is better than any other Bilâl.” Ibn ‘Umar said: ‘You are lying. The Bildl of the Messenger of Allah (ﷺ) is better than any other Bilâl.” (Da’if)