قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ)

حکم : حسن صحیح

ترجمة الباب:

1529 .   حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ مَاتَتْ، لَمْ يُؤْذَنْ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ، فَقَالَ: «هَلَّا آذَنْتُمُونِي بِهَا» ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ «صُفُّوا عَلَيْهَا، فَصَلَّى عَلَيْهَا»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب : قبر پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

1529.   حضرت عبداللہ بن عامر رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد عامر بن ربیعہ ؓ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ایک سیاہ فام خاتون کی وفات ہوگئی، نبی ﷺ کو اس کی اطلاع نہ دی گئی۔ (بعد میں) آپ ﷺ کو اس (کی وفات) کا علم ہوا تو فرمایا: ’’تم نے مجھے اس کی وفات کی اطلاع کیوں نہ دی؟‘‘ پھر آپ نے صحابہ کرام سے فرمایا: ’’اس (کی نماز جنازہ) کے لیے صفیں بناؤ۔‘‘ تب آپ نے اس کا جنازہ پڑھا۔