موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي اتِّبَاعِ النِّسَاءِ الْجَنَائِزَ)
حکم : ضعیف
1578 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ دِينَارٍ أَبِي عُمَرَ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا نِسْوَةٌ جُلُوسٌ، فَقَالَ: «مَا يُجْلِسُكُنَّ» قُلْنَ: نَنْتَظِرُ الْجِنَازَةَ، قَالَ: «هَلْ تَغْسِلْنَ» قُلْنَ: لَا، قَالَ: «هَلْ تَحْمِلْنَ» ، قُلْنَ: لَا، قَالَ: «هَلْ تُدْلِينَ فِيمَنْ يُدْلِي» ، قُلْنَ: لَا، قَالَ: «فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَيْرَ مَأْجُورَاتٍ»
سنن ابن ماجہ:
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب : عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانے کا بیان
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
1578. حضرت علی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو دیکھا کچھ خواتین بیٹھی ہیں۔ فرمایا: ’’تم کیوں بیٹھی ہوئی ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: جنازے کا انتظار کر رہی ہیں۔ فرمایا: ’’کیا غسل دو گی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا: ’’(میت کی چار پائی کو) کندھا دوگی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا: ’’(میت کو) قبر میں اتارنے والوں کے ساتھ تم بھی اتارو گی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا: ’’گناہ لے کر، ثواب سے محروم ہو کر واپس چلی جاؤ۔‘‘