ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
179
٧
ترقيم دار الرّسالة العالمية (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار الرسالہ العالمیہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
173
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
173
تمہید کتاب
تمہید باب
٭خوارج: خوارج سے مراد ہر وہ شخص ہے جو مسلمانوں کے متفقہ حکمران کے خلاف بغاوت کرے، خواہ وہ بغاوت خلفائے راشدین کے خلاف ہو یا ان کے بعد کے حکمرانوں کے خلاف۔ خوارج کے اکابر میں اشعث بن قیس کندی، مسعر بن فدکی تمیمی اور زید بن حصین طائی شامل ہیں۔ خوارج کے کئی نام ہیں، مثلا: (ا) حكميه:انہیں حکمیہ اس لیے کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت علی اور حضرت معاویہ کے منصفوں اور ان کے فیصلے کو رد کر دیا تھا اور کہا تھا: حکم اللہ ہی کا ہے۔ (ب) حروريه: یہ حروریہ بھی کہلاتے ہیں کیونکہ یہ مقام حروراء میں ٹھہرتے تھے۔ (ج) (شُراة) انہین شراۃ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا گمان ہے کہ انہوں نے اپنی جانیں اللہ کی رضا کے لیے فروخت کر دی ہیں۔ (د) مارقة: دین سے نکل جانے کی وجہ سے انہیں مارقہ کہا جاتا ہے۔٭خوارج کے عقائد: خوارج کے چند اہم عقائد، جو اہل سنت والجماعت کے عقائد سے متصادم ہیں، یہ ہیں ، مثلا: (ا) حکمرانوں کے خلاف اسلحہ اٹھانا، انہیں قتل کرنا اور ان کے مال لوٹنا، ان کے نزدیک جائز ہے۔ (ب) اپنے مخالفین کو کافر کہتے ہیں۔ (ج) حضرت عثمان و حضرت علی اور دیگر صحابہ کو طعن و تشنیع کرتے ہیں اور ان پر کفر کا حکم لگاتے ہیں۔ (د) عذاب قبر، حوض کوثر اور شفاعت پر ایمان نہیں رکھتے۔ (ھ) ان کا گمان ہے کہ جس شخص نے ایک بار جھوٹ بولا یا کوئی چھوٹا بڑا گناہ کیا اور بغیر توبہ کیے فوت ہو گیا تو وہ ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔ (و) اپنے امام کے سوا کسی کے پیچھے نماز ادا نہیں کرتے اور اوقات نماز میں تاخیر کو جائز سمجھتے ہیں۔ (ز) اجنبی عورت سے بغیر ولی کے نکاح کو درست مانتے ہیں نیز متعہ ان کے ہاں حلال ہے۔ (ح) چاند دیکھنے بغیر روزہ رکھنا اور چاند دیکھے بغیر عید منانا درست ہے۔خوارج کے اہم فرقوں میں أزارقه‘ نجدات‘ ثعالبه اور اباضيهہیں۔ موجودہ دور میں صرف اباضیہ فرقہ مملکت عمان، جنوب لیبیا اور مغرب میں موجود ہے۔ مصر، یمن، اردن اور پاکستان کی بعض جماعتوں میں ان کے عقائد اور اثرات پائے جاتے ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (الملل وانحل‘ امام محمد بن عبدالكريم الشهرستاني . غنية الطالبين‘ شيخ عبدالقادر جيلاني . الموسوعة الميسرة في الاديان والمزاهب والاحزاب المعاصره‘ دكتور مانع بن حماد)