قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ بَيْعِ الْمُجَازَفَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2230.   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ كُنْتُ أَبِيعُ التَّمْرَ فِي السُّوقِ فَأَقُولُ كِلْتُ فِي وَسْقِي هَذَا كَذَا فَأَدْفَعُ أَوْسَاقَ التَّمْرِ بِكَيْلِهِ وَآخُذُ شِفِّي فَدَخَلَنِي مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِذَا سَمَّيْتَ الْكَيْلَ فَكِلْهُ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: (بغیر ماپے تولے )اندازے سے بیچنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2230.   حضرت عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں بازار میں کھجوریں بیچا کرتا تھا۔ میں (گاہک کو) کہتا: میں نے اپنے اس پیمانے سے ماپا ہے کہ یہ اس قدر (اتنے وسق) ہے۔ میں اس ماپ کی بنا پر کھجوریں اس کے حوالے کرتا اور اپنا منافع لے لیتا، پھر مجھے اس بارے میں شک پیدا ہوا تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: جب تو نے پیمانے کا نام لے تو اسے ماپ کر دے۔