قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابُ الْمُدَبَّرِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2513.   حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَبَّرَ رَجُلٌ مِنَّا غُلَامًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَاعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَرَاهُ ابْنُ النَّحَّامِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَدِيٍّ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: مدبر غلام کا حکم

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2513.   حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہمارے قبیلے کے ایک آدمی نے ایک غلام کو مدبر قرار دے دیا۔ اس کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ نبی ﷺ نے اس (غلام) کو فروخت کر دیا۔ اسے قبیلہ بنو عدی کے ایک شخص ابن نحام (ؓ) نے خرید لیا۔