قسم الحديث (القائل): موقوف اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ الْقِتَالِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2793.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا دَيْلَمُ بْنُ غَزْوَانَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ حَضَرْتُ حَرْبًا فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ يَا نَفْسِ أَلَا أَرَاكِ تَكْرَهِينَ الْجَنَّهْ أَحْلِفُ بِاللَّهِ لَتَنْزِلِنَّهْ طَائِعَةً أَوْ لَتُكْرَهِنَّهْ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: اللہ سبحا نہ وتعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2793.   حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں ایک جنگ میں شریک ہوا۔ (اس جنگ میں) حضرت عبداللہ بن رواحہ ؓ نے یہ رجز کہی: اے میری جان! تو جنت کیوں نا پسند کرتی ہے؟ میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں تجھے ضرور اس (کے حصول کے لیے میدان جنگ) میں خوشی سے اترنا ہوگا، ورنہ تجھے اس پر مجبور کیا جائے گا۔