موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا (بَابُ ثَوَابِ الطُّهُورُ)
حکم : صحیح
285 . حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي شَقِيقُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنِي حُمْرَانُ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَاعِدًا فِي الْمَقَاعِدِ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَقْعَدِي هَذَا تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا تَغْتَرُّوا.
سنن ابن ماجہ:
کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں
باب: طہارت کاثواب
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
285. حضرت عثمان رضی اللہ کے آزاد کردہ غلام حضرت حمران ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت عثمان بن عفان ؓ کو مقام ’’مقاعد‘‘ پر بیٹھے دیکھا (وہاں) انہوں نے پانی منگوا کر وضو کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی مقام پر بیٹھے دیکھا تھا، آپ نے بھی اسی طرح کا وضو کیا تھا جس طرح میں نے یہ وضو کیا ہے، پھر فرمایا تھا: ’’جو شخص میرے اس وضو جیسا وضو کرے گا، اس کے تمام گذشتہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔‘‘ اور (اس کے بعد) رسول اللہ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ’’اور مغرور نہ ہو جانا۔‘‘ (یا ’’تم دھوکا نہ کھانا۔‘‘)