قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْعُمْرَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2990.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اعْتَمَرَ فَطَافَ وَطُفْنَا مَعَهُ وَصَلَّى وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَكُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ لَا يُصِيبُهُ أَحَدٌ بِشَيْءٍ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: عمر ے کا بیا ن

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2990.   حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انھوں نےفرمایا: جب رسول اللہ ﷺ نے عمرہ کیا تو ہم لوگ آپ ﷺ کے ساتھ تھے چنانچہ آپﷺ نے طواف کیا اور ہم نے بھی آپﷺ کے سا تھ طواف کیا۔ آپ نے نماز پڑھی اور ہم نے بھی آپﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔ ہم مکہ والوں سے آپ ﷺ کی (حفا ظت کے لئے) آڑ بنتےتھے تاکہ کوئی آپﷺ کو کسی قسم کی گزند نہ پہنچائے۔