قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْعُمْرَةِ فِي رَجَبٍ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2998.   حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ فِي أَيِّ شَهْرٍ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي رَجَبٍ فَقَالَتْ عَائِشَةُ مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ قَطُّ وَمَا اعْتَمَرَ إِلَّا وَهُوَ مَعَهُ (تَعْنِي ابْنَ عُمَرَ)

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: ماہ رجب میں عمرہ کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2998.   حضرت عروہ ؓ سے روایت ہے وہ بیا ن کرتے ہیں کے حضرت ابن عمر ؓ سے سو ال کیا گیا: رسو ل اللہ نے کس مہینے میں عمرہ کیا؟ انھوں نے فرمایا: رجب میں۔ حضرت عائشہ ؓؓ نے فرمایا: رسو ل اللہ ﷺ نے کبھی رجب میں عمرہ نہیں کیا۔ اور جب بھی عمرہ کیا حضرت ابن عمر ؓ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔