قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الطَّوَافِ فِي مَطَرٍ)

حکم : ضعیف الإسناد جداً

ترجمة الباب:

3118 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَجْلَانَ، قَالَ: طُفْنَا مَعَ أَبِي عِقَالٍ، فِي مَطَرٍ، فَلَمَّا قَضَيْنَا طَوَافَنَا، أَتَيْنَا خَلْفَ الْمَقَامِ، فَقَالَ: طُفْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي مَطَرٍ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الطَّوَافَ، أَتَيْنَا الْمَقَامَ، فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَنَا أَنَسٌ: «ائْتَنِفُوا الْعَمَلَ، فَقَدْ غُفِرَ لَكُمْ، هَكَذَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَطُفْنَا مَعَهُ فِي مَطَرٍ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: بارش میں طواف کرنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3118.   داؤد بن عجلان سے روایت ہے، انہوں نےکہا: ہم نے ابو عقال کے ساتھ بارش میں طواف کیا۔ جب ہم نے طواف مکمل کرلیا تو ہم مقام ابراہیم کے پیچھے آ گئے۔ ابو عقال نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک کے ہمرا ہ بارش میں طواف کیا۔ جب ہم نے طواف مکمل کرلیا تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں پڑھیں۔ تب حضرت انس نے ہم سے کہا: اب نئے سرے سے اپنے عمل کا حساب سمجھو۔ تمہاری بخشش ہوگئی (پہلے گناہ سب معاف ہو گئے) ہمیں بھی رسو ل اللہ ﷺ نے یہی ارشاد فرمایا تھا جب ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بارش میں طواف کیا تھا۔