موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الذَّبَائِحِ (بَابُ الْفَرَعَةِ وَالْعَتِيرَةِ)
حکم : صحیح
3167 . حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ نُبَيْشَةَ، قَالَ: نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا نَعْتِرُ عَتِيرَةً فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فِي رَجَبٍ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: «اذْبَحُوا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي أَيِّ شَهْرٍ كَانَ، وَبَرُّوا لِلَّهِ، وَأَطْعِمُوا» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا نُفْرِعُ فَرَعًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَمَا تَأْمُرُنَا بِهِ؟ قَالَ: فِي كُلِّ سَائِمَةٍ فَرَعٌ، تَغْذُوهُ مَاشِيَتُكَ، حَتَّى إِذَا اسْتَحْمَلَ ذَبَحْتَهُ، فَتَصَدَّقْتَ بِلَحْمِهِ - أُرَاهُ قَالَ: عَلَى ابْنِ السَّبِيلِ - فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل
باب: فرعہ اور عتیرہ کی قربانی
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3167. حضرت نبيشہ (بن عبداللہ ہذلی) ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کو آواز دے کر (اپنی طرف متوجہ کیا اور ) کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! ہم زمانہ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں عتیرہ ذبح کیا کرتے تھے۔ اب آپﷺ ہمیں کیا حكم فرماتے ہیں؟رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کےنام پر ذبح کرو، چاہے کسی مہینے میں ہو۔ اور اللہ (کی رضا) کے لیے نیکی کرو اور کھاناکھلاؤ‘‘ حاضرین نےعرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! ہم زمانہ جاہلیت میں فرع کےنام سےجانور ذبح کیا کرتے تھے۔ اب آپﷺ کا کیا حکم ہے؟ فرمایا: ہر چرنے والے جانوروں (کے ریوڑ ) میں فرع (مشروع ) ہے، جو تیرے مویشی سے پیدا ہو حتی کہ جب وہ بوجھ اٹھانے (یاجفتی ) کےقابل ہو جائے تو اسے ذبح کرکے اسکا گوشت مسافروں پر صدقہ کردے، یہی بات بہتر ہے۔‘‘