قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الذَّبَائِحِ (بَابُ لُحُومِ الْحُمُرِ الْوَحْشِيَّةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3195 .   حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ خَيْبَرَ، فَأَمْسَى النَّاسُ، قَدْ أَوْقَدُوا النِّيرَانَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَامَ تُوقِدُونَ؟» قَالُوا: عَلَى لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ فَقَالَ: «أَهْرِيقُوا مَا فِيهَا وَاكْسِرُوهَا» فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَوْ نُهَرِيقُ مَا فِيهَا وَنَغْسِلُهَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْ ذَاكَ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: پالتو گدھوں کا گوشت

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3195.   حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کی معیت میں خیبر کی جنگ لڑی۔ شام کو لوگوں نے (جگہ جگہ) آگ روشن کی۔ نبی ﷺ نے فرمایا : تم کس چیز (کو پکانے) کے لیے آگ جلا رہے ہو۔؟ صحابہ نے عرض کیا: پالتو گدھوں کے گوشت کے لیے۔ آپ نے فرمایا: ’’ان (برتنوں) میں جو کچھ ہے گرا دو، اور ان (برتنوں) کو توڑ دو‘‘ ایک آدمی نے کہا: یا ( اگر آپ اجازت دیں تو ) ہم ان کے اندر جو کچھ ہے گرا دیں اور ان برتنوں کو دھو لیں ؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’یا ایسے کرلو۔‘‘